بنگلورو،11؍جولائی (ایس او نیوز) مہاماری کوروناوائرس کے پیش نظرطلبہ کومفادات کی حفاظت کی خاطرریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیاہے۔ریاستی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ونائب وزیراعلیٰ ڈاکٹراشوتھ نارائن نے آج کہا کہ تعلیمی سال 2019-2020ء کے انجینئرنگ،گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ سمیت ڈپلومہ میں زیرتعلیم انٹرمیڈیٹ سمسٹرکے طلبہ کوسالانہ امتحان لئے بغیر ہی پروموٹ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔
ودھا ن سودھا میں میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ روان تعلیمی سال کے آخری سمسٹریاسال آخر میں زیرتعلیم طلبہ کایوجی سی رہنماخطوط کے تحت ماہ ستمبرکے اواخر میں امتحان لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔